Sail Jee Shabqadar
i am a student, My daily life is very difficult, I share my life this platform
Wednesday, 22 June 2022
Monday, 4 May 2020
Tuesday, 28 April 2020
کورونا وائرس فرش پر کتنی دیر تک زندہ رہ سکتا ہے؟ جانیں
عالمی وبا کورونا کے تیزی سے پھیلاؤ نے لوگوں
کو تشویش اور خوف میں مبتلا کر دیا ہے کیونکہ یہ وائرس تیزی سے ایک سے دوسرے میں
منتقل ہوتا ہے۔
سائنسدانوں کی جانب سے وائرس پر قابو پانے کے لئے متعدد
تحقیقات کی جا چکی ہیں جس میں انہوں نے بتایا کہ وائرس کس کس چیز سے لگ سکتا ہے۔
دوسری جانب ماہرین نے یہ بھی بتایا ہے کہ وائرس کون سی سطح
پر کتنے وقت تک رہ سکتا ہے تاہم اس پر مزید تحقیق بھی کی جارہی ہے۔
اب حال ہی میں ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ کورونا وائرس
فرش سمیت کسی بھی چیز پر کئی روز تک زندہ رہ سکتا ہے۔
اس حوالے سے ماہرین کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ فرش سمیت
کسی بھی چیز کی سطح کو جراثیم سے پاک کرنے کے لئے بلیچ اور پانی کو ملا کر استعمال
کیا جاسکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق بلیچ میں پانی ملا کر اسے کم سے کم 10 منٹ
تک سطح پر رہنے دیا جائے۔
ماہرین کہتے ہیں کہ ایک گلاس پانی میں 4 چائے کے چمچ بلیچ
یا ایک گیلن پانی میں ڈیڑھ کپ بلیچ ملا کر گھر میں ایک مؤثر جراثیم کش محلول تیار
کیا جاسکتا ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ یہی فارمولہ طبی طور پر بھی جراثیم
کے خاتمے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔

Monday, 27 April 2020
کورونا وائرس، ترکی نے امریکہ کو امداد دینے کا اعلان کردیا، حیران کن خبر آگئی
استنبول (ڈیلی پاکستان آن
لائن) ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ انقرہ کی جانب سے امریکہ کو حفاظتی
لباس اور ماسک بھیجے جائیں گے تاکہ وہ کورونا وائرس کے خلاف لڑائی جاری رکھ سکیں۔
کابینہ کے اجلاس کے بعد
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ منگل کو امریکہ کو حفاظتی
سامان کی کھیپ بھیجی جائے گی۔
صدر اردگان نے اعلان کیا کہ
یکم مئی سے ملک کے 31 شہروں میں 3 روزہ لاک ڈاؤن کیا جائے گا ۔ ہفتے کے اختتام پر
کیے جانے والے لاک ڈاؤنز کا سلسلہ عیدالفطر تک جاری رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن
میں نرمی کے حوالے سے شیڈول کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ ترکی
کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا ساتواں بڑا ملک ہے جہاں اب تک ایک لاکھ 12 ہزار
261 کیسز سامنے آچکے ہیں ۔ ترکی میں کورونا کی وجہ سے اب تک 2 ہزار 900
افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو معاون خصوصی برائے اطلاعات کے عہدے سے اچانک ہٹا دیا گیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کو اچانک عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے جس کا نوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق فردوس عاشق اعوان کو عہدے سے ہٹانے کے بعد سینیٹر شبلی فراز کو وزیر اطلاعات کے عہدے پر تعینات کردیا گیا ہے ۔بتا یا جا رہا ہے کہ فردوس عاشق اعوان کو عہدے سے ہٹائے جانے کی وجہ یہ ہے کہ وہ وزیراعظم کی پالیسیوں کی صحیح طریقے سے عکاسی نہیں کر پا رہی تھیں اور پارٹی میں بھی ان کی مخالفت تھی ،اس حوالے سے کافی عرصے سے سوچ بچار ہو رہا تھا پہلے وفاقی وزیر اطلاعات کے عہدے کے لیے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے بھی رابطہ کیاگیا تاہم انہوں نے یہ عہدہ لینے سے معذرت کرلی تھی ۔

Saturday, 25 April 2020
چین سے منگوائے گئے ماسک غیر معیاری نکلے لیکن کینیڈین حکومت اب ان کا ماسک کا کیا کرنے والی ہے؟خبرآگئی
اوٹاوا(ڈیلی پاکستان آن
لائن)کینیڈامیں چین سے منگوائے گئے دس لاکھ حفاظتی ماسک غیرمعیاری نکلے۔کینیڈا کے
قومی صحت کے ادارے کے ترجمان کے مطابق یہ کے این نائنٹی فائیو ماسک ڈاکٹرز اور
دیگر طبی عملے کے تحفظ کیلئے خریدا گیا تھا۔تاہم اب یہ غیر طبی مقاصد کیلئے
استعمال کرنے کافیصلہ کیا گیاہے۔
گلوبل نیوز نیٹ ورک کے مطابق
کینیڈین حکام کا کہنا ہے کہ چین سے منگوائے گئے دس لاکھ ماسک کینیڈا کے اعلیٰ
معیار پر پورا نہ اترنے کی وجہ سےتقسیم نہیں کیے گئے۔ترجمان کے مطابق یہ ماسک
کورونا وائرس سے فرنٹ لائن پر لڑنے والوں کیلئے منگوائے گئے تھے اور کینیڈا کے
تمام صوبوں اور ریاستوں میں تقسیم کیے جانے تھے۔
انہوں نے کہا ان ماسک کو اب
ایسے عملے میں تقسیم کیا جائے گا جو صحت کے شعبے میں کام نہیں کرتے۔
چین کے کے این نائنٹی فائیو
ماسک این نائنٹی فائیو اور یورپ میں استعمال ہونے والے ایف ایف پی ٹو ماسک سے ملتے
جلتےہیں۔
انہوں نے بتایا کہ دنیا
بھرمیں ان ماسک کی سب سے زیادہ کھیپ چین سے آتی ہے اس لیے کینیڈا نے بھی وہیں سے
منگوائے تھے۔
خیال رہے کینیڈا میں کورونا
وائرس کے 45,354رجسٹرڈ کیسز سامنے آچکے ہیں۔ہلاکتوں کی مجموعی
تعداد 2,465ہوچکی ہے جبکہ 45,354افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔
لاک ڈاؤن کے باعث دنیا بھر میں آن لائن شادیوں کی شرح میں اضافہ، پاکستانی اس سہولت سے کیسے فائدہ اٹھا سکتے ہیں؟
|
Subscribe to:
Posts (Atom)



