Tuesday, 28 April 2020

کورونا وائرس فرش پر کتنی دیر تک زندہ رہ سکتا ہے؟ جانیں

عالمی وبا کورونا کے تیزی سے پھیلاؤ نے لوگوں کو تشویش اور خوف میں مبتلا کر دیا ہے کیونکہ یہ وائرس تیزی سے ایک سے دوسرے میں منتقل ہوتا ہے۔
سائنسدانوں کی جانب سے وائرس پر قابو پانے کے لئے متعدد تحقیقات کی جا چکی ہیں جس میں انہوں نے بتایا کہ وائرس کس کس چیز سے لگ سکتا ہے۔
دوسری جانب ماہرین نے یہ بھی بتایا ہے کہ وائرس کون سی سطح پر کتنے وقت تک رہ سکتا ہے تاہم اس پر مزید تحقیق بھی کی جارہی ہے۔
اب حال ہی میں ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ کورونا وائرس فرش سمیت کسی بھی چیز پر کئی روز تک زندہ رہ سکتا ہے۔
اس حوالے سے ماہرین کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ فرش سمیت کسی بھی چیز کی سطح کو جراثیم سے پاک کرنے کے لئے بلیچ اور پانی کو ملا کر استعمال کیا جاسکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق بلیچ میں پانی ملا کر اسے کم سے کم 10 منٹ تک سطح پر رہنے دیا جائے۔
ماہرین کہتے ہیں کہ ایک گلاس پانی میں 4 چائے کے چمچ بلیچ یا ایک گیلن پانی میں ڈیڑھ کپ بلیچ ملا کر گھر میں ایک مؤثر جراثیم کش محلول تیار کیا جاسکتا ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ یہی فارمولہ طبی طور پر بھی جراثیم کے خاتمے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔


Monday, 27 April 2020

کورونا وائرس، ترکی نے امریکہ کو امداد دینے کا اعلان کردیا، حیران کن خبر آگئی

استنبول (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ انقرہ کی جانب سے امریکہ کو حفاظتی لباس اور ماسک بھیجے جائیں گے تاکہ وہ کورونا وائرس کے خلاف لڑائی جاری رکھ سکیں۔
کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ منگل کو امریکہ کو حفاظتی سامان کی کھیپ بھیجی جائے گی۔
صدر اردگان نے اعلان کیا کہ یکم مئی سے ملک کے 31 شہروں میں 3 روزہ لاک ڈاؤن کیا جائے گا ۔ ہفتے کے اختتام پر کیے جانے والے لاک ڈاؤنز کا سلسلہ عیدالفطر تک جاری رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے حوالے سے شیڈول کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ  ترکی کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا ساتواں بڑا ملک ہے جہاں اب تک ایک لاکھ 12 ہزار 261 کیسز سامنے آچکے ہیں ۔ ترکی میں کورونا کی وجہ سے  اب تک 2 ہزار 900 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
کورونا وائرس، ترکی نے امریکہ کو امداد دینے کا اعلان کردیا، حیران کن خبر آگئی 

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو معاون خصوصی برائے اطلاعات کے عہدے سے اچانک ہٹا دیا گیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کو اچانک عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے جس کا نوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق فردوس عاشق اعوان کو عہدے سے ہٹانے کے بعد سینیٹر شبلی فراز کو وزیر اطلاعات کے عہدے پر تعینات کردیا گیا ہے ۔بتا یا جا رہا ہے کہ فردوس عاشق اعوان کو عہدے سے ہٹائے جانے کی وجہ یہ ہے کہ وہ وزیراعظم کی پالیسیوں کی صحیح طریقے سے عکاسی نہیں کر پا رہی تھیں اور پارٹی میں بھی ان کی مخالفت تھی ،اس حوالے سے کافی عرصے سے سوچ بچار ہو رہا تھا پہلے وفاقی وزیر اطلاعات کے عہدے کے لیے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے بھی رابطہ کیاگیا تاہم انہوں نے یہ عہدہ لینے سے معذرت کرلی تھی ۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو معاون خصوصی برائے اطلاعات کے عہدے سے اچانک ہٹا دیا گیا

Saturday, 25 April 2020

چین سے منگوائے گئے ماسک غیر معیاری نکلے لیکن کینیڈین حکومت اب ان کا ماسک کا کیا کرنے والی ہے؟خبرآگئی

اوٹاوا(ڈیلی پاکستان آن لائن)کینیڈامیں چین سے منگوائے گئے دس لاکھ حفاظتی ماسک غیرمعیاری نکلے۔کینیڈا کے قومی صحت کے ادارے کے ترجمان کے مطابق یہ کے این نائنٹی فائیو ماسک ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے کے تحفظ کیلئے خریدا گیا تھا۔تاہم اب یہ غیر طبی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کافیصلہ کیا گیاہے۔
گلوبل نیوز نیٹ ورک کے مطابق کینیڈین حکام کا کہنا ہے کہ چین سے منگوائے گئے دس لاکھ ماسک کینیڈا کے اعلیٰ معیار پر پورا نہ اترنے کی وجہ سےتقسیم نہیں کیے گئے۔ترجمان کے مطابق یہ ماسک کورونا وائرس سے فرنٹ لائن پر لڑنے والوں کیلئے منگوائے گئے تھے اور کینیڈا کے تمام صوبوں اور ریاستوں میں تقسیم کیے جانے تھے۔
انہوں نے کہا ان ماسک کو اب ایسے عملے میں تقسیم کیا جائے گا جو صحت کے شعبے میں کام نہیں کرتے۔
چین کے کے این نائنٹی فائیو ماسک این نائنٹی فائیو اور یورپ میں استعمال ہونے والے ایف ایف پی ٹو ماسک سے ملتے جلتےہیں۔
انہوں نے بتایا کہ دنیا بھرمیں ان ماسک کی سب سے زیادہ کھیپ چین سے آتی ہے اس لیے کینیڈا نے بھی وہیں سے منگوائے تھے۔
خیال رہے کینیڈا میں کورونا وائرس کے 45,354رجسٹرڈ کیسز سامنے آچکے ہیں۔ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2,465ہوچکی ہے جبکہ  45,354افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔


لاک ڈاؤن کے باعث دنیا بھر میں آن لائن شادیوں کی شرح میں اضافہ، پاکستانی اس سہولت سے کیسے فائدہ اٹھا سکتے ہیں؟



کرونا وائرس کے پھیلاؤ نے دنیا بھر کے طرز زندگی میں بڑی تبدیلی کر دی ہے وہ دنیا جہاں پر بڑے بڑے اجتماع اور اجلاس کرنا ضروری خیال کیا جاتا تھا وہاں پر اب کاروبار زندگی اور حکومت چلانے کے لیے بھی آن لائن اقدامات کیے جارہے ہیں- لوگ آن لائن خریداری کر رہے ہیں یہاں تک کہ حکومتی اجلاس بھی آن لائن کیے جا رہے ہیں- ایسے حالات میں جب کہ شادیوں کے اجتماعات پر بھی پابندی عائد ہے بہت سارے والدین اس پریشانی میں مبتلا ہیں کہ ان کے بچوں کی شادیوں کے تمام انتظامات مکمل ہیں مگر لاک ڈاؤن کے سبب وہ اس شرعی فریضے کو بھی مؤخر کرنے پر مجبور ہیں- اس صورت میں پاکستانی اگر چاہیں تو وہ بھی آن لائن شادی کی سہولت سے اسی طرح فائدہ اٹھا سکتے ہیں جس طرح دنیا بھر کے لوگ اس سہولت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں-
آن لائن شادی
آن لائن شادی سے مراد ایسا نکاح ہے جس میں لڑکے کا اور لڑکی کا ایک ہی جگہ پر موجود ہونا ضروری نہیں ہے اور وہ انٹرنیٹ کی سہولت کا استعمال کرتے ہوئے آن لائن ایجاب و قبول اپنے وکیل اور نکاح خواں کی موجودگی میں کر سکتے ہیں اور فقہ حنفی کے مطابق ان کا یہ نکاح شرعی طور پر درست تصور کیا جاتا ہے اور اس میں کوئی قباحت نہیں ہے-
 
http://www.hamariweb.com/images/articles/articles/132392_02.png

آن لائن شادی کا طریقہ کار
آن لائن شادی ان مرحلوں پر مشتمل ہوتی ہے -اس طریقہ کار کے لیے ایک وکیل کی ضرورت ہوتی ہے جس کو لڑکے اور لڑکی کے شناختی کارڈ کی کاپی آن لائن مہیا کر دی جاتی ہے- اس کے بعد وکیل ایک مقررہ تاریخ اور وقت کا انتخاب کر لیتا ہے جس میں وکیل ، لڑکا اور لڑکی ویڈيو کال پر ایک وقت میں موجود ہوسکیں اس کے ساتھ ساتھ ایک نکاح خواں کا بھی انتظام کیا جاتا ہے جو کہ آن لائن خطبہ نکاح پڑھتا ہے- اور اس کے بعد لڑکی اور لڑکے کی جانب سے آن لائن موجود گواہوں کے سامنے ایجاب و قبول کرواتا ہے- اس موقع پر وکیل کا ہونا بھی ضروری ہے کیوں کہ اسی وکیل نے اس نکاح کو نہ صرف رجسٹر کروانا ہوتا ہے بلکہ دیگر ضروری قانونی کاروائی بھی وہی کرواتا ہے-

مقررہ تاریخ پر دونوں فریقین اپنے اپنے گواہوں اور دولہا دلہن کے ساتھ کانفرنس کال پر آن لائن آجاتے ہیں اور وکیل کی جانب سے پہلے سے مہیا کیے گئے نکاح ناموں پو زبانی ایجاب و قبول کے ساتھ ساتھ دستخط بھی کر دیتے ہیں اور یہ کاغذات اسکین کروا کر وکیل کے حوالے کر دیے جاتے ہیں تاکہ وہ آئندہ کی کاروائی کر سکے- اور اس کے بعد ان تمام کاغذات کو یونین کونسل سے اور نادرا کے دفاتر سے آن لائن رجسٹر کروایا جاتا ہے- اس طرح لاک ڈاؤن کے دنوں میں بھی آسانی سے آن لائن شادی کی جا سکتی ہے-
 
http://www.hamariweb.com/images/articles/articles/132392_01.pnghttp://www.hamariweb.com/images/articles/articles/132392_03.png

آن لائن شادی کے فوائد
آن لائن شادی کے بہت سارے فوائد ہیں اس کے لیے ضروری نہیں ہے کہ لڑکا اور لڑکی ایک ہی شہر یا ملک میں ہوں دور پار رہتے ہوئے بھی اس کا اہتمام کیا جا سکتا ہے- اس کے ساتھ ساتھ غیر ضروری اخراجات جو کہ ہم نے شادی بیاہ کی رسومات کے نام پر کر دیا ہے اس سے بھی جان چھڑائی جا سکتی ہے- نکاح کے اس عمل میں آن لائن زیادہ سے زیادہ لوگوں کو شامل کیا جا سکتا ہے اور آسانی سے اس عمل کو انجام دیا جا سکتا ہے-


شمالی کوریا کے حکمران کم جونگ ان انتقال کرگئے، بڑا دعویٰ سامنے آگیا


پیانگ یانگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانوی اخبار ڈیلی میل  نے ایک چینی حمایت یافتہ صحافی کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان انتقال کرگئے۔ دوسری جانب جاپان کی رپورٹس کہتی ہیں کہ شمالی کورین حکمران کی صحت تسلی بخش ہے۔
ڈیلی میل کے مطابق یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ شمالی کوریا کے حکمران کم جونگ ان انتقال کرگئے ہیں، یہ دعویٰ  کرنے والوں میں ہانگ کانگ کا ایک سینئر صحافی بھی شامل ہے۔صحافی شی جیان شنگ ژو کا کہنا ہے کہ انہیں ایک انتہائی قابل اعتماد ذریعے سے پتا چلا ہے کہ کم جونگ ان کا انتقال ہوگیا ہے۔
دوسری جانب ایک جاپانی میڈیا آؤٹ لیٹ کا کہنا ہے کہ کم جونگ ان کے دل کی سرجری ہوئی ہے اور  اب وہ رو بصحت ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ چین نے ڈاکٹرز کی ایک خصوصی ٹیم شمالی کوریا روانہ کی ہے جو کم جونگ ان کا طبی معائنہ کرے گی۔
جاپانی میڈیا کاکہنا ہے کہ کم جونگ ان اندرون ملک ایک دورے کے دوران سینے میں تکلیف کے باعث زمین پر گر پڑے تھے۔ ان کے ہمراہ ایک ڈاکٹر نے ان کا سی پی آر کیا اور انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔
شمالی کوریا کے حکمران کم جونگ ان انتقال کرگئے، بڑا دعویٰ سامنے آگیا 

اسلام آباد: ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 783 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 15 نئی اموات سامنے آئیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 269 تک پہنچ گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کر دی ہیں جس کے مطابق ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12,723 تک پہنچ گئی ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 783 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 5378 تک پہنچ گئی،سندھ میں 4232 کورونا وائرس کیسز،خیبر پختونخواہ میں کیسز کی تعداد 1793 ، اسلام آباد میں 235،بلوچستان میں 722 ،گلگت بلتستان میں 308 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 55 ہوگئی ہے۔ کرونا وائرس سے معیشت کو دھچکا لگا، عوام بے احتیاطی سے بڑے نقصان کا خدشہ ہے : گورنر پنجاب
کرونا وائرس سے معیشت کو دھچکا لگا، عوام بے احتیاطی سے بڑے نقصان کا خدشہ ہے : گورنر پنجاب

میسر ڈیٹا کے مطابق کورونا وائرس کی وبا کس ملک سے کب ختم ہوگی، پاکستان سے خاتمے کی تاریخ کیا ہے؟وہ خبرآگئی جس کا سب کو انتظار تھا


اسلام آباد،سنگاپور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 253 ہو گئی، جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 11 ہزار 940 ہوگئی ہے,دنیا میں کورونا وائرس سے ایک لاکھ ستانوے ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں، ایسے میں کچھ اعدادوشمار بھی سامنے آگئے ہیں جن میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک سے کورونا کے خاتمے کا ممکنہ وقت بتادیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 785 کیسز اور 16 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔پنجاب میں کورونا کے 5 ہزار46 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سندھ 3945، خیبرپختونخوا 1708، بلوچستان656، اسلام آباد223، آزادکشمیر55 اورگلگت بلتستان میں 307 افراد میں وائرس کی تصدیق ہے۔ پاکستان میں اب تک 2 ہزار 755 مریض صحت یاب ہوگئے۔ 
سنگاپور یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اینڈ ڈیزائن نے اپنے پاس دستیاب ڈیٹااور اس کے تجزیہ کے بعد بتایاکہ سنگاپور میں تقریباً13مئی، سعودی عرب میں یکم جون، امریکہ میں 9مئی، اٹلی میں چار مئی، قطر میں 8جولائی، نائیجریامیں 19جون، روس میں اکیس مئی، ایران میں 10مئی کو ختم ہونے کا امکان ہے۔ یہ بھی بتایا گیا کہ پاکستان میں تقریباً3جون تک اس مرض کے خاتمے کا امکان ہے۔
اسی طرح برطانیہ میں تقریباًتیرہ مئی، سپین میں یکم مئی، فرانس میں تین مئی، جرمنی میں 30اپریل، جاپان میں نو مئی، کینیڈا میں 16مئی، ترکی 15مئی، متحدہ عرب امارات 15مئی، سوڈان چار مئی، مصر20مئی، انڈیا 20مئی، فلپائن سات مئی، انڈونیشیا تین جون، ملائیشیا میں پانچ مئی، بحرین میں تین جون، لبنان میں 22اپریل، آسٹریلیا میں 13اپریل جبکہ کویت میں 29مئی تک خاتمہ متوقع ہے۔
گزشتہ روز تک دستیاب ڈیٹا سے یہ اندازہ لگایاگیا،یہ اندازے لگانے کے لیے ایس آئی آر ایپیڈیمک ماڈل کا سہارا لیاگیا اور مختلف ممالک میں زندگی کے طور طریقے بھی دیکھے گئے۔


میسر ڈیٹا کے مطابق کورونا وائرس کی وبا کس ملک سے کب ختم ہوگی، پاکستان سے خاتمے کی تاریخ کیا ہے؟وہ خبرآگئی جس کا سب کو انتظار تھا

Friday, 24 April 2020

پاکستان میں جولائی تک کورونا مریضوں کی تعداد۔۔۔۔ڈبلیو ایچ او نے انتہائی تشویش ناک خدشے کا اظہار کر دیا

جنیوا(ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ڈاکٹر  ٹیڈروس ادہانوم نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں مزید موثر اقدامات نہ کیے گئے تو جولائی کے وسط تک کورونا مریضوں کی تعداد 2 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔.
  تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے سربراہ  ڈاکٹر  ٹیڈروس ادہانوم کا مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹس میں کہنا تھا کہ کورونا وائرس پاکستان کے 115 اضلاع تک پھیل چکا ہے اور صوبہ پنجاب اور سندھ میں متاثرہ مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس سے نظام صحت پرنمایاں دباؤ آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تمام تر صورتحال میں پاکستان کو سماجی و اقتصادی اور غذائی کمی سے پیدا ہونے والے اثرات پر توجہ دینی چاہیے جبکہ ایسے حالات میں پاکستان کو بروقت مزید مالی معاونت کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مزید مثراقدامات نہ کیے گئے تو جولائی کے وسط تک کورونا مریضوں کی تعداد 2 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے لہذا پاکستان، اقوام متحدہ اور دیگر اداروں کو متحرک اور جامع حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ مہلک وبا سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی ضروریات کا خیال رکھا جائے۔ڈاکٹر ٹیڈروس نے اپنے بیان میں یقین دلایا کہ عالمی ادارہ صحت اس مشکل صورتحال میں پاکستانی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور انہیں یقین ہے کہ جلد ان حالات سے چھٹکارا حاصل کرلیں گے۔
 پاکستان میں جولائی تک کورونا مریضوں کی تعداد۔۔۔۔ڈبلیو ایچ او نے انتہائی تشویش ناک خدشے کا اظہار کر دیا

کورونا وائرس: مشہور خاتون نجومی کی 2020 کے آخر کی سب سے بڑی اور خوفناک پیشگوئی


لغاریہ سے تعلق رکھنے والی مشہور بزرگ نجومی خاتون بابا وانگا کی متعدد پیش گوئیاں درست ثابت ہو چکی ہیں، جن میں برطانیہ کا یورپی یونین سے علیحدگی اختیار کر لینا، نائن الیون کا واقعہ اور دیگر شامل ہیں۔
سال 2020 کے حوالے سے نجومی خاتون کی ایک اور بڑی پیش گوئی سچ ثابت ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔
ڈیلی اسٹار کے مطابق بابا وانگا نے چند سالوں قبل دعویٰ کیا تھا کہ 2020 میں یورپ شدید معاشی بحران کی لپیٹ میں آئے گا اور اس کا وجود خاتمے کے قریب پہنچ جائے گا۔
کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی معاشی صورتحال کے تناظر میں بابا وانگا کی پیش گوئی پر نظر ڈالی جائے تو ان کی پیش گوئی بالکل درست ثابت ہورہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق معاشی ماہرین فرانس، جرمنی، اٹلی اور دیگر یورپی ممالک میں شدید معاشی بحران کا اشارہ دے رہے ہیں۔
اپنی اس پیش گوئی میں بابا وانگا نے کہا تھا کہ رواں سال 2020 میں یورپ کو معاشی بحران کے ساتھ متعدد دیگر بڑے مسائل کا سامنا ہوگا یہاں تک کہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ براعظم کی زمین بے کار ہوجائے گی اور لگ بھگ ہر طرح کی زندگی یہاں ختم ہو جائے گی۔

کورونا وائرس کی نئی علامت، پیروں میں اچانک ہونے والی تبدیلی۔۔۔ جانیں ماہرین کیا کہتے ہیں؟


کووڈ 19 وہ وبا ہے جو چین اور اٹلی سے شروع ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے دنیا بھر میں پھیل گئی، آج دیکھا جائے تو 213 ممالک کورونا سے متاثر ہیں۔ یہ وائرس اب تک 1 لاکھ 90 ہزار سے زائد جانیں نگل چکا ہے۔ دنیا بھر کے ماہرین اس وائرس کے خلاف ویکسین تیار کرنے میں لگے ہوئے ہیں جبکہ ماہرین نے اس وائرس سے متاثرہ افراد میں نمایاں ہونے والی متعدد علامات بھی دریافت کی ہیں۔
اس وبا کے شروعات میں کہا جا رہا تھا کہ گلا خراب، بخار، سر میں مسلسل درد اور سانس کا نہ آنا بنیادی علامات ہیں لیکن اب ایسا نہیں ہے۔
ڈاکٹروں نے ایک اور علامت کو شناخت کرلیا ہے اور وہ ہے جلد کی رنگت یا ساخت میں اچانک تبدیلی آنا یا نشان ابھرنا۔ امریکہ کی پنسلوانیا یونیورسٹی کے اسکول آف میڈیسین کے ماہرین نے اس علامت کی نشاندہی کی ہے جسے کووڈ ٹوئیز کا نام دیا گیا ہے، جس میں مریض کے پیروں اور پیروں کی انگلیوں پر جامنی یا نیلے رنگ کے نشان یا زخم ابھر آتے ہیں۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ زخم یا نشان چھونے پر تکلیف اور ان میں جلن کا احساس بھی ہوتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق یہ کورونا وائرس کے ان مریضوں میں نظر آ رہی ہے جن میں دیگر علامات نظر نہیں آتیں۔
 

پیرس: فرانس کے 1500 فوجیوں میں کرونا وائرس کی تصدیق


          فرانس کے 1500 فوجیوں میں تیزی سے پھیلتے کرونا وائرس کی تصدیق کردی گئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق امریک کے بعد فرانسیسی فوجی بھی کرونا وائرس کی لپیٹ میں آگئے۔ فرانس میں صحت سے متعلق خدمات انجام دینے والی مرکزی ڈائریکٹر اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ 1500 فوجی اہل کار کرونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔
مرکزی صحت کی ڈائریکٹر کا مزید کہنا تھا کہ متاثر ہونے والوں میں شارل ڈیگل طیارہ بردار بحری جہاز میں سوار 1000 سے زیادہ سیلرز بھی شامل ہیں۔
ڈاکٹر مارلن جینیرو نے جمعرات کو پریس کانفرنس میں مزید بتایا کہ 21 اپریل تک فرانس کی فوج میں کرونا کے 1500مصدقہ کیس سامنے آ چکے ہیں، جب کہ ان میں 15 افراد ریکوری رُومز میں موجود ہیں ، جن میں سے 3 کو انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے۔
تمام فوجیوں کو علامتیں ظاہر ہونے پر ٹیسٹ کیلئے بھیجا گیا تھا، جن میں ٹیسٹ آنے پر کرونا کی تصدیق ہوئی۔ کچھ فوجی بیرون ملک مقیم تھے، جب کہ کچھ فوجیوں میں وائرس مقامی سطح پر منتقل ہوا۔
دوسری جانب امریکی بحریہ کے مزید 18 سیلرز میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق کردی گئی ہے۔ 24 اپریل کو امریکی بحریہ کے ڈسٹرائیر عملے کے 18اہلکاروں میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ بحریہ کے مطابق ان افراد میں کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئی تھیں۔



پیرس: فرانس کے 1500 فوجیوں میں کرونا وائرس کی تصدیق


          فرانس کے 1500 فوجیوں میں تیزی سے پھیلتے کرونا وائرس کی تصدیق کردی گئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق امریک کے بعد فرانسیسی فوجی بھی کرونا وائرس کی لپیٹ میں آگئے۔ فرانس میں صحت سے متعلق خدمات انجام دینے والی مرکزی ڈائریکٹر اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ 1500 فوجی اہل کار کرونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔
مرکزی صحت کی ڈائریکٹر کا مزید کہنا تھا کہ متاثر ہونے والوں میں شارل ڈیگل طیارہ بردار بحری جہاز میں سوار 1000 سے زیادہ سیلرز بھی شامل ہیں۔
ڈاکٹر مارلن جینیرو نے جمعرات کو پریس کانفرنس میں مزید بتایا کہ 21 اپریل تک فرانس کی فوج میں کرونا کے 1500مصدقہ کیس سامنے آ چکے ہیں، جب کہ ان میں 15 افراد ریکوری رُومز میں موجود ہیں ، جن میں سے 3 کو انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے۔
تمام فوجیوں کو علامتیں ظاہر ہونے پر ٹیسٹ کیلئے بھیجا گیا تھا، جن میں ٹیسٹ آنے پر کرونا کی تصدیق ہوئی۔ کچھ فوجی بیرون ملک مقیم تھے، جب کہ کچھ فوجیوں میں وائرس مقامی سطح پر منتقل ہوا۔
دوسری جانب امریکی بحریہ کے مزید 18 سیلرز میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق کردی گئی ہے۔ 24 اپریل کو امریکی بحریہ کے ڈسٹرائیر عملے کے 18اہلکاروں میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ بحریہ کے مطابق ان افراد میں کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئی تھیں۔

Thursday, 23 April 2020

مسجدالحرام ،مسجد نبوی میں 10 رکعت نماز تراویح کی ادائیگی



ریاض: سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات میں رمضان کا چاند نظر آجانے کے بعد آج پہلا روزہ ہے، گزشتہ شب مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز عشاء اور تراویح کی ادائیگی کی گئی جس میں 20کے بجائے 10 رکعتیں ادا کی گئیں۔
ذرائع کے مطابق خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے نماز تراویح کی منظوری دی، الحرمین الشریفین کی جنرل پریذیڈینسی نے بدھ کو ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں عام عبادت گزاروں کے داخلے پر پابندی برقرار رہے گی۔   
اس سے قبل پریزیڈینسی کے صدر ڈاکٹر شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان بن عبدالعزیز السدیس نے منگل کو یہ اعلان کیا تھا کہ الحرمین الشریفین میں اجتماعی نماز تراویح ادا کی جائے گی مگر دونوں مساجد میں اتھارٹی کے ملازمین ، ورکر ہی نماز تراویح ادا کرسکیں گے اور یہ 5 تسلیمات تک محدود ہوں گی، دو دو رکعت ادا کی جائیں گی، یعنی صرف 10 رکعت نماز ادا کی جائیں گی۔
اس کے علاوہ حکام کے مطابق رمضان المبارک کے دوران میں مسجدالحرام اور مدینہ منورہ میں افطار کی ذمہ داری مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے صوبائی حکام کو سونپی گئی ہے، وہ احتیاطی تدابیر کو اختیار کرتے ہوئے روزے داروں میں افطار کے کھانے تقسیم کریں گے۔
رمضان المبارک کے دوران دونوں مقدس مساجد میں اعتکاف کی اجازت نہیں ہوگی، ان میں صرف ضروری ملازمین کو داخلے کی اجازت ہوگی اور پیشگی احتیاطی تدابیر کو اختیار کرکے مرمت کا ضروری کام کیا جائے گا۔
دوسری جانب برطانیہ میں مسلم کمیونٹی تقسیم ہوگئی بعض آج اور بعض لوگ ہفتے کو اپنا پہلا روزہ رکھیں گے، جبکہ امریکا اور کینیڈا کے طے شدہ کلینڈر پر عمل کرنے والی مسلم تنظیموں کا بھی آج روزے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ جاپان، فرانس، یونان میں بھی آج پہلا روزہ ہے۔



رمضان 2020: سب سے طویل اور مختصر دورانیہ کا روزہ کن ممالک میں ہوگا؟

تفصیلات کے مطابق اس سال سب سے مختصر روزے کا دورانیہ 11 گھنٹے 30 منٹ تک ہوگا جبکہ سب سے طویل روزے کا دورانیہ 20 گھنٹوں تک ہوگا۔
متعدد یورپی ممالک میں روزے کا دورانیہ 20 گھنٹے کا ہوگا، جب کہ کئی ممالک میں 19 اور متعدد ممالک میں ساڑھے 18 گھنٹے یا اس سے زائد دورانیے کا روزہ ہوگا۔
عرب نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا جیسے ممالک میں سب سے مختصر دورانیے جب کہ گرین لینڈ اور ناروے جیسے ممالک میں طویل دورانیے کے روزے رکھے جائیں گے۔
سب سے مختصر دورانیے ساڑھے 11 گھنٹے والے ممالک
آسٹریلیا
ارجنٹائن
نیوزی لینڈ
چلی
12 گھنٹے دورانیے والے ممالک
جنوبی افریقہ اور اس ملک کے بعض علاقوں میں ساڑھے 11 گھنٹے دورانیے کا روزہ ہوگا۔
ساڑھے 12 گھنٹے دورانیے والے ممالک
زمبابوے
برازیل
13 گھنٹے دورانیے والے ممالک
انڈونیشیا
انگولا
کینیا
ساڑھے 13 گھنٹے دورانیے والے ممالک
سنگاپور
ملائیشیا
14 گھنٹے دورانیے والے ممالک
سری لنکا
تھائی لینڈ
ایتھوپیا
یمن
ساڑھے 14 گھنٹے دورانیے والے ممالک
سوڈان
15 گھنٹے دورانیے والے ممالک
بھارت
بنگلہ دیش
عمان
ہانگ کانگ
سعودی عرب
قطر
متحدہ عرب امارات
ساڑھے 15 گھنٹے دورانیے والے ممالک
پاکستان کے چند علاقوں میں کچھ روزے ساڑھے 15 گھنٹے دورانیے کے ہوں گے۔
مصر
فلسطین
کویت
16 گھنٹے دورانیے والے ممالک
پاکستان کے مختلف علاقوں میں دورانیہ اس سے کم بھی ہوگا
مراکش
جاپان
ایران
عراق
لبنان
شام
ساڑھے 16 گھنٹے دورانیے والے ممالک
اسپین
پرتگال
یونان
چین
شمالی کوریا
ترکی
17 گھنٹے دورانیے والے ممالک
کینیڈا
روس
فرانس
اٹلی
افغانستان
ساڑھے 17 گھنٹے دورانیے والا ملک
رومانیہ
18 گھنٹے دورانیے والے ممالک
سوئٹزرلینڈ
بیلجیم
ساڑھے 18 گھنٹے دورانیے والے ممالک
ڈنمارک
پولینڈ
برطانیہ
قازقستان
19 گھنٹے دورانیے والے ممالک
جرمنی
سویڈن
سب سے طویل 20 گھنٹے دورانیے والے ممالک
گرین لینڈ
فن لینڈ
ناروے