فرانس کے 1500 فوجیوں میں تیزی سے پھیلتے کرونا
وائرس کی تصدیق کردی گئی ہے۔
غیر ملکی
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق امریک کے بعد فرانسیسی فوجی بھی کرونا وائرس
کی لپیٹ میں آگئے۔ فرانس میں صحت سے متعلق خدمات انجام دینے والی مرکزی ڈائریکٹر
اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ 1500 فوجی اہل کار کرونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔
مرکزی صحت
کی ڈائریکٹر کا مزید کہنا تھا کہ متاثر ہونے والوں میں شارل ڈیگل طیارہ بردار بحری
جہاز میں سوار 1000 سے زیادہ سیلرز بھی شامل ہیں۔
ڈاکٹر
مارلن جینیرو نے جمعرات کو پریس کانفرنس میں مزید بتایا کہ 21 اپریل تک فرانس کی
فوج میں کرونا کے 1500مصدقہ کیس سامنے آ چکے ہیں، جب کہ ان میں 15 افراد ریکوری
رُومز میں موجود ہیں ، جن میں سے 3 کو انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے۔
تمام
فوجیوں کو علامتیں ظاہر ہونے پر ٹیسٹ کیلئے بھیجا گیا تھا، جن میں ٹیسٹ آنے پر
کرونا کی تصدیق ہوئی۔ کچھ فوجی بیرون ملک مقیم تھے، جب کہ کچھ فوجیوں میں وائرس
مقامی سطح پر منتقل ہوا۔
دوسری جانب امریکی بحریہ کے مزید 18 سیلرز میں بھی کرونا وائرس
کی تصدیق کردی گئی ہے۔ 24 اپریل کو امریکی بحریہ کے ڈسٹرائیر عملے کے 18اہلکاروں
میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ بحریہ کے مطابق ان افراد میں کرونا وائرس کی
علامات ظاہر ہوئی تھیں۔
No comments:
Post a Comment