Monday, 20 April 2020

پاکستان میں دواساز کمپنیوں نے کام روک دیا


کراچی: پاکستان فارما سوٹیکل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن نے دواساز اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے سبب ادویات  کی فراہمی معطل ہونے سے مریضوں کی مشکلات بڑھنے کا خدشہ ہے۔
پاکستان فارماسوٹیکل مینوفیکچرزایسوسی ایشن نے الزام عائد کیا ہے کہ سندھ حکومت اور انتظامی مشنری صنعتکاروں اور دوا سازی کمپنیوں کے خلاف غیر قانونی کارروائیاں کرکے نقصان پہنچارہے ہیں۔
خیال رہے کہ ادویات بنانے والی کمپنیاں آدم جی فارما، لی مینڈوزا اور ٹبالٹی کو گزشتہ روز قواعدوضوابط کی خلاف ورزی پر سندھ حکومت نے سیل کیا تھا جس پر متاثرین نے احتجاج کیا تھا۔
ترجمان پاکستان فارما سوٹیکل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن  نے الزام عائد کیا کہ کورونا کی مشکل ترین صورتحال میں دواسازی کی صنعت کام کر رہی ہے لیکن سندھ حکومت غیرضروری طور پر تنگ کر رہی ہے۔
پاکستان فارما سوٹیکل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے گزشتہ روز دواساز کمپنیاں بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
کراچی میں موجود تمام دوا ساز کمپنیوں نے آج پیداواری یونٹ بند کر رکھے ہیں اور ملازمین کو چھٹی دے دی گئی ہے۔
صنعتی علاقے کورنگی میں فارما سوٹیکل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے صدر نے دعویٰ کیا کہ مرتضیٰ وہاب نے بند کی گئی کمپنیوں کو کھولنے کی یقین دہائی کرائی ہے۔
_______________________________________________________________________________

KARACHI: Pakistan Pharmaceuticals Association has decided to shut down pharmaceutical companies, which is likely to increase patients' suffering from suspension of their supply.
The Pakistan Pharmaceutical Manufacturers Association has alleged that the Sindh government and administrative missionaries are harming illegal workers by taking illegal actions against industrialists and pharmaceutical companies.
It may be recalled that pharmaceutical companies Adam G Pharma, Lee Mendoza and Tobality were sealed yesterday by the Sindh government for violating regulations.
Spokesman of the Pakistan Pharmaceutical Suitable Manufacturing Association alleged that the pharmaceutical industry was operating in Corona's toughest situation but the Sindh government was unnecessarily annoying.
The Chairman of the Pakistan Pharma Suitable Manufacturing Association had decided to close the pharmaceutical companies yesterday.
All pharmaceutical companies in Karachi have closed production units today and employees have been discharged.
The president of the Pharmaceutical Manufacturing Association in Korangi, an industrial area, claimed that Murtaza Wahab had assured to open the closed companies.


No comments:

Post a Comment