واشنگٹن: امریکہ میں خام تیل کی قیمت ایک ڈالر
سے بھی کم ہونے کے بعد صدر ڈونلڈٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ وہ سعودی عرب سے تیل
درآمدات روکنے پر غور کر رہے ہیں۔
صدر نے کہا کہ امریکہ نے اپنےاسٹرٹیجک ذخائرمیں75ملین بیرل
تیل کا اضافہ کردیا ہے اور تیل کی قیمتوں میں تاریخی گراوٹ کا مزید فائدہ اٹھایا
جائے گا۔ گزشتہ روز امریکی آئل مارکیٹ کریش کر گئی تھی
اور ویسٹ ٹیکساس خام تیل کی قیمت تاریخ میں پہلی مرتبہ منفی زون میں چلی گئی۔امریکی مارکیٹ میں مئی میں ڈلیوری کے لیے خام
تیل کے سودے منفی ایک ڈالر اور اٹھانوے سینیٹ میں طے کیے جاتے رہے۔
مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت سو فیصد سے
زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔ ماہرین کے مطابق طلب نہ ہونے پر امریکہ میں تیل کے
ذخائر بھر چکے ہیں۔
آئل ریفائنریز کے پاس خام تیل ذخیرہ کرنے کی
جگہ ختم ہو رہی ہے اور مارکیٹ میں ڈیلرز مفت میں خام تیل لینے کو تیار نہیں
ہیں۔بلومبرگ کے مطابق انیس سو چھیالیس کے بعد سے یہ ایک دن میں ہونے والی سب سے
زیادہ کمی ہے۔ جون میں ڈلیوری کے لیے امریکی خام تیل کی قیمت اکیس ڈالر ساٹھ سینٹ
فی بیرل ہے۔ادھر برطانیہ میں برینٹ نارتھ خام تیل کے جون کے لیے سودے چھبیس ڈالر
تیئس سینٹ میں طے پا رہے ہیں۔ برطانیہ میں خام تیل کی قیمت میں ایک ڈالر پچاسی
سینٹ کی کمی ریکارڈ کی جاچکی ہے۔
______________________________________________________________________________
English Translate :-
WASHINGTON: President Donald Trump has indicated he is considering stopping oil imports from Saudi Arabia after crude oil prices fell less than a dollar in the United States.
The President said that the United States has added 75 million barrels of oil to its strategic reserves and the historic fall in oil prices will be further exploited. The US oil market crashed yesterday and West Texas crude oil prices fell into the negative zone for the first time in history.
In the US market, crude oil deals for delivery in May were set at minus one dollar and the Senate in the 18th. Crude oil prices fell more than 100 percent in the market. Experts say oil reserves in the United States are full if not sought.
Oil refineries are running out of storage, and dealers in the market are not ready to buy crude oil for free. The US crude price for delivery in June is $ twenty-one cents sixty cents. In the UK, the decline in crude oil prices has been recorded at one dollar fifty cents.

No comments:
Post a Comment